ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی نیو شمس اسکول کی کبڈی ٹیم ریاستی چمپئین اور قومی سطح کے لئے منتخب

بھٹکل کی نیو شمس اسکول کی کبڈی ٹیم ریاستی چمپئین اور قومی سطح کے لئے منتخب

Sat, 10 Aug 2019 18:08:59    S.O. News Service

بھٹکل:10؍اگست(ایس اؤ نیوز) چکبلاپور کے شری کے وی انگلش اسکول میں منعقدہ آئی ایس سی ای اسکول کے ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل کی نیوشمس اسکول کی کبڈی ٹیم چمپئین شپ کا خطاب جیت کر قومی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہے۔

5اور6اگست کو چکبلاپور کی کے وی انگلش اسکول میں ریاست کے  آئی ایس سی  ای اسکولوں کے درمیان  دوروزہ ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہواتھا۔ ٹورنامنٹ میں 27سے زائد ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔ شمس اسکول کی ٹیم شروع سےہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئےفائنل پہنچی ،فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمس کی ٹیم نے  میزبان ٹیم کو شکست دے کر نہ صرف چیمپئین شپ کا خطاب جیتا بلکہ قومی سطح کے لئے منتخب ہوئی۔

ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر اسکول انتظامیہ کے صدر محمد اسماعیل محتشم ، نائب صدر حافظ انجنئیر نذیر احمد قاضی ، جنرل سکریٹری مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی ، انتظامیہ ممبران مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی ، عبدالمنیم رکن الدین ، ادارے کی پرنسپال فہمیدہ ملا نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: